منچن آباد،فرائض میں غفلت ،

ناقص تفتیشپر 3پولیس ملازمین نوکری سے برطرف، 11کو محکمانہ سزائیں

جمعرات اپریل 13:32

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعطاء الرحمن نے فرائض میں غفلت ، ناقص تفتیش،نااہلی ،مس کنڈکٹ اور کر پشن کی بنیاد پر03پولیس ملازمین کونوکری سے برطرف جبکہ 11پولیس ملازمین کو مختلف محکمانہ سزائیں دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عطاء الرحمن نے فرائض میں غفلت ، ناقص تفتیش ،ناا ہلی،غیر حاضری اور مس کنڈکٹ کی بنیا د پرسب انسپکٹر ریاض احمد ،کنسٹیبل عبدالطیف اور ڈرائیور کنسٹیبل روف احمد ٹریفک پولیس کو نوکری سے برطرف کردیا۔

اسی طرح اے ایس آ ئی محمداعظم ٹریفک پولیس،،اے ایس آئی سمیع اللہ ٹریفک پولیس ،اے ایس آئی محمد اختر کی عہدہ سے تنزلی کرتے ہوئے ہیڈ کنسٹیبل ،اور ہیڈکنسٹیبل محمد فاروق ٹریفک پولیس کو کنسٹیبل کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ہیڈ کنسٹیبل آصف علی ٹریفک پولیس ،کنسٹیبل تنویر حسین اور ڈرائیور کنسٹیبل منصور صفدر کو ضبطی سروس 02سال کی سزا دی ۔اسی طرح کنسٹیبل عدنان طیب ٹریفک پولیس اور کنسٹیبل مظہر عباس ٹریفک پولیس کوبندی انکریمنٹ 03سال کی سزا دی،کنسٹیبل محمد اکرم ٹریفک پولیس بندی پرموشن 01سال اور کنسٹیبل عبدالطیف کو 500 روپے جرمانہ کی سزا دی۔

ان جملہ ملازمین کو سزا سنانے سے قبل ڈی پی او نے فرداًً فرداًً سماعت کیا۔ ڈی پی او عطاء الرحمن نے کہا کہ پولیس ملا زمین ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔محکمہ پولیس میں کر پشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بہتر اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ڈی پی او نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہر جوان اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری ا ور جانفشانی سے سر انجام دیں۔دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔