سرگودھا میں جعلی کاغزات بنا کر شہری کی جائیداد اپنے نام کروانے والے کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات اپریل 13:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) سرگودھا میں جعلی کاغزات بنا کر شہری کی جائیداد اپنے نام کروانے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 32 جنوبی کے محمد مشتاق کی شہر کے علاوہ سونی پورہ سے ملحقہ پراپرٹی تھی جو مٹیلہ کے سیف نے جعلی دستاویزات بنا کر اپنے نام کروا لی جس پر تھانہ کینٹ نے محمد مشتاق کی رپورٹ پر جعل ساز سیف کے خلاف زیر دفعہ 240/468/471 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :