ْسرگودھا میں عطائیوں کے خلاف جاری مہم میں 2 اور عطائی سٹور سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 13:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سرگودھا میں عطائیوں کے خلاف جاری مہم میں 2 اور عطائی سٹور سیل کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔بتا یا گیا ہے کہ اس مہم میں چیکنگ کرتے ہوئے ٹیم نے حیدرآباد ٹاون میں چھاپہ مار کر عطائی عبدالطیف کا سٹور سیل کر کے اسے گرفتار کروا دیا۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ جھال چکیاں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ دوسرے چھاپہ میں ٹیم نے بھابھڑہ کے عطائی اسد رفیق کا سٹور سیل کر کے اسے گرفتار کروا دیا گیا جس پر ملزم کے خلاف تھانہ میلہ میں مقدمہ درج کر کیا گیا۔ٹیم نے دیگر علاقوں میں چیکنگ کے دوران 7 عطائیوں کے اڈے سیل کر کے رپورٹ حکام کو بجھوا دی۔

متعلقہ عنوان :