سرگودھا ریجن کے علاقہ مٹھہ ٹوانہ کے موضع لکوتھل میں45سالہ خاتون کی پنکھے سے لٹکتی نعش خودکشی نہیں قتل تھا‘مقدمہ درج

جمعرات 26 اپریل 2018 13:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ مٹھہ ٹوانہ کے موضع لکوتھل میں45سالہ خاتون کی پنکھے سے لٹکتی نعش خودکشی نہیں قتل تھا۔جسے لٹکانے سے قبل کرنٹ لگایا گیا۔ پولیس نے خاتون کے بیٹے نزاکت کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ شادی شدہ عورت سروری بی بی کی شادی ہڈالی ہوئی جو گھریلو ناچاقی پر شوہر کر چھوڑ کر اپنیمیکے بھائی کے پاس رہ رہی تھی۔

(جاری ہے)

جہاں سرور بی بی اور آمنہ بی بی میں اکثر جھگڑا رہتا وقوعہ کے روز سروری بی بی کی نعش پنکھے سے لٹکتی پائی گئی۔مقدمہ میں بتایا گیا کہ بہن بھائی نے مل کر خاتون کو کرنٹ دے کر مار دیا اور پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشیش کی۔پولیس تھانہ مٹھہ ٹوانہ خاتون کے بھائی لیاقت علی اور بہن آمنہ بی بی کے خلاف زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ درج تفتیش شروع کر دی اور نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا۔