یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے رضاکاروں کا مختلف تھانوں کا دورہ کیا، اہلکاروں میں مرطبات تقسیم کئے

جمعرات 26 اپریل 2018 13:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے رضاکاروں نے ہری پور کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور ٹریفک اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر رضا کاروں نے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ان میں کارڈ اور مرطبات تقسیم کئے۔ سپیکم کے طلبہ اور طالبات نے اپنی مدد آپ کے تحت پولیس کے افسران اور جوانوں کیلئے تحائف کا بندوبست بھی کیا۔

اس موقع پر سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مھیمن نے کہا کہ یہ دورہ سپیکم اور ہری پور پولیس کی مشترکہ کاوش ہماری پولیس پیاری پولیس کا حصہ ہے اور اس کا مقصد طلبہ اور طالبات کو پولیس کے مثبت کردار سے آگاہ کرنا ہے، اس کی بدولت پولیس اور معاشرے کے دیگر افراد کے درمیان غلط فہمیاں دور کرنا تھا تاکہ نہ صرف اس کی مدد دے، ٹریفک کا نظام بہتر ہو بلکہ امن و امان کی صورتِ حال میں بھی بہتری آ سکے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مہیمن نے ضلع ہری پور کے ڈی پی او خالد ہمدانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ دورہ ممکن ہوا۔ ڈاکٹر مہیمن نے ڈی پی او آفس کے شاہد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مکمل تعاون کیا اور دورہ میں سپیکم کے طلبہ و طالبات کے ساتھ موجود رہے۔ ڈاکٹر مہیمن نے اس امید کا اظہار کیاکہ سماج کی خدمت کی خاطر سپیکم اور ڈی پی او آفس کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔