ہری پور کے عوامی حلقوں کا ڈی ایس پی شعبہ تفتیش کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین

جمعرات اپریل 13:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) عوامی حلقوں نے ہری پور سے ایبٹ آباد تبدیل ہونے والی ڈی ایس پی شعبہ تفتیش شہزادی نوشاد گیلانی کو ہری پور میں دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

سماجی شخصیات تحسین الحق اعوان، نیئر عباس جعفری، ساجدہ حسرت خان، روبینہ شاہین اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شہزادی نوشاد گیلانی نے اپنی ہری پور تعیناتی کے دوران نہ صرف شہریوں کے ساتھ اپنا رابطہ ہر وقت بحال رکھا اور ان کے ساتھ تعاون جاری رکھا بلکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے بھی ہمیشہ کوشاں رہیں جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہیں، ان جیسے پولیس افسران کی وجہ سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم ہوئے ہیں۔

شہزادی نوشاد گیلانی نے اپنے عمل سے ثابت کر کے لوگوں کو احساس دلایا کہ پولیس ہی ان کے جان و مال اور عزتوں کی حقیقی محافظ ہے، شہزادی نوشاد گیلانی انہیں ہمیشہ یاد رہیں گی اور وہ ان کیلئے دعا گو ہیں کہ الله انہیں مزید ترقی دے تاکہ وہ غریب و مظلوم لوگوں کی داد رسی کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :