پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

جمعرات 26 اپریل 2018 13:35

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کمیٹی کے کنوینر سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نصف گھنٹہ تک انتظار کرتے رہے تاہم کمیٹی کے کنوینر سردار عاشق حسین گوپانگ کے سوا کوئی رکن بھی نہیں آیا جس پر سردار عاشق حسین گوپانگ نے اجلاس کے شرکاء سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ تمام ارکان نے اجلاس میں شرکت کی آمادگی ظاہر کی تھی تاہم وہ کسی وجہ سے اجلاس میں نہیں آ سکے۔

اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کے 2011-12ء کے آڈٹ اعتراضات اور 2012-13ء کی آڈٹ رپورٹ کاجائزہ لیاجانا تھا۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے وقت اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :