جاپان نے گذشتہ سال ڈوبنے والی کشتی سے زندہ بچائے گئے آخری دو شمالی کورین باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 13:35

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) جاپان نے گذشتہ سال ڈوبنے والی چھوٹی کشتی سے زندہ بچائے گئے دس میں سے آخری دو شمالی کورین باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کردیا، آٹھ باشندوں کو فروری میں شمالی کوریا واپس بھیج دیاگیا تھا۔ جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کے کپتان کو انجن چوری کرنے کے الزام میں اڑھائی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ کشتی کے دوسرے مسافر کا علاج ہو رہاتھا۔

(جاری ہے)

ان دس شمالی کورین باشندوں کو جاپان کے شمالی جزیرہ ہوکیڈو میں ساحلی محافظوں نے گرفتار کیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کے اکثر ماہی گیر پرانے ماڈل کی چھوٹی کشتیوں میں مچھلیان پکڑنے کے لئے جاپانی پانیوں کا رخ کرتے ہیں جہاں پر تیل ختم ہونے، انجن میں خرابی یا دیگرمسائل کی بناء پر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ مقامی میڈیا بھی ان بحری جہازون کو گھوسٹ شپس کا نام دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :