شیریں مزاریں کی بیٹی ایمان زینب کے خواجہ آصف سے متعلق ٹویٹ نے ہل چل مچا دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 13:18

شیریں مزاریں کی بیٹی ایمان زینب کے خواجہ آصف سے متعلق ٹویٹ نے ہل چل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب کا کہنا ہے کہ ان کے دل میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ آصف پر اس وقت نا اہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی نے بھی خواجہ آصف سے متعلق ایک ٹویٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب کا اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے دل میں خواجہ آصف کے لئے کوئی عزت نہیں ہے۔اور یہ کہنا بھی شرمندگی ہے۔ لیکن وہ اس رحجان کی بات کر رہی ہیں جو کہ ا ب بن چکا ہے کہ کوئی بھی شخص جو الیکشن نہیں جیت سکتا وہ اپنے مخالفین کو باہر کرنے کے لیے عدالتوں کو استعمال کرے گا۔

یاد رہے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں ایمان زینب کی والدہ اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو ’ٹریکٹر ٹرالی ‘کہہ کر بھی مخاطب کیا تھا۔بعد ازاں خواجہ آصف نے اس متعلق معافی بھی مانگ لی تھی۔