کراچی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2سٹریٹ کریمنل گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا

جمعرات 26 اپریل 2018 13:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2سٹریٹ کریمنل گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ ارشد جنجوعہ کے مطابق گرفتار ملزم نور ا حمد سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سال2016 میں تھانہ نارتھ ناظم آباد سے ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ہو کر جیل گیا تھا۔جبکہ ایک اور ملزم حبیب الرحمن سے بھی اسلحہ برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔