ہماری نوجوان نسل باصلاحیت اور پرعزم ہے۔پرو وائس چانسلرڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

جمعرات 26 اپریل 2018 13:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد مسرور نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت اور پرعزم ہے،اگر انکو مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تو یہ دینا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہونے والے اردو مباحثے کے شرکا نے قرارداد "افرادکے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر"کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور نے کہا کہ ہمارا قومی المیہ یہ رہا ہے کہ مباحثوں اور مقابلوں میں آنے والے فراد محض سامعین تصور کرکے آتے ہیں ، اگر سامعین سیکھنے کے جذبے کے تحت مباحثوں میں شریک ہونگے تو کل پاکستان کو بڑے مقرر ایسے ہی مباحثوں سے ملیں گے، انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم کی ترقی کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خصوصی دلچسپی سے طلبا میں تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا جذبہ بڑھ رہا ہے، مباحثے کے آخر میں مہمانِ خصوصی پروفیسر محمد مسرور نے بالترتیب اول ،دوم اور سوم آنے والے انشا جاوید، انوشہ ندیم اور شہیرا اقبال کو انعامات دئیے۔

(جاری ہے)

تقریب سے مباحثے کے منصفین ڈاکٹر اقبال پیرزادہ، پروفیسر فوزیہ امتیاز، ریاض احمد، محمد حنیف، عدنان اختر ، پروگرام آرگنائزر پروفیسر مکرم علی اور ڈاکٹر لبنی ریاض نے بھی خطاب کیا۔