مظفرآباد میں مہنگائی کا جن او ربجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی اذیت سے عوام کو چھٹکارا نہ مِل سکا

جمعرات 26 اپریل 2018 13:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) دارلحکومت مظفرآباد میں حکومت آزادکشمیر کو 3سال ہونے کو ہیں مگر مظفرآباد میں مہنگائی کا جن او ربجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی اذیت سے عوام کو چھٹکارا نہ مِل سکا ،ْ کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گئے مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ، حکومت کے ہوائی اعلانات اور ضلعی انتظامیہ بے بس ، کنٹرول کرنے میں ناکام ہوکر رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا حرام کردیا نہ رات کو سکون سے سو سکتے ہیں نہ ہی کاروبار کرسکتے ہیں ،کاروباری نظام بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ، دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں منافع خوروں نے مہنگائی کی انتہاء کردی چہلہ پُل تا نثار کیمپ تک منافع خوروں کی من پسند ریٹس کی وجہ سے عوام تنگ ہوکر رہ گئی ، عوام کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کو مایوس کردیا ،3 سال ہونے کو ہیں مگر سوائے ہوائی اعلانات کے کوئی عملی کام نہ کرسکے ، نہ ہی دارلحکومت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرسکے جبکہ مہنگائی کا جن بے قابو ہوکر بوتل میں بند نہ کرسکی دارلحکومت مظفرآباد پاکستان سے بھی مہنگا ترین شہر ثابت ہوگیا جو کہ سوالیہ نشان ہی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مراعات کو بڑھانے کیلئے فوری طو رپر منظور کرلیتی ہے مگر! غریبوں کے مسائل جوں کے توں ہیں بلکہ مسائل حل کرنے کے بجائے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے ،اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو عوام حکومت ِ آزادکشمیر کے خلا ف احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئیگی ۔