حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ فوری طو رپر تمام مطالبات پورے کرے ، بصورت دیگر احتجاجی دھرنے آزادکشمیر بھر میں کئے جاسکتے ہیں‘خواجہ سیف الدین

جمعرات اپریل 13:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ راولاکوٹ میں دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ فوری طو رپر تمام مطالبات پورے کرے ، بصورت دیگر احتجاجی دھرنے آزادکشمیر بھر میں کئے جاسکتے ہیں ۔اِن خیالات کا اظہار وائس چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ خواجہ سیف الدین نے مظفرآباد میں ہنگامی میٹنگ کے دوران کیا ۔

میٹنگ میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما منظور خان ، بشر لون ، عاشق گیلانی سمیت دیگر رہنما موجود تھے ، اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ضلعی انتظامیہ اور حکومت ایک پلان کے تحت خود مختیار ی کی تحریک کو دبانے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں جبکہ اِس پار اور اُس پار کثیر تعداد خود مختیاری کے حق میں ہے ، راولاکوٹ دھرنے کو آج ساتواں روز گزر گیا مگر حکومت آزادکشمیر یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی مطالبات مانے گئے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ راولاکوٹ دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ اگر دھرنے میں شرکاء کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو آزادکشمیر بھر میں دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا جس کی ذمہ داری حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔