انڈونیشیا، تیل کے غیر قانونی کنوئیں میں آتشزدگی سے اموات بڑھ کر 21 ہوگئی

جمعرات 26 اپریل 2018 13:38

جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) انڈونیشیا میں آبادی میں تیل کے غیر قانونی کنوئیں میں آتشزدگی سے اموات بڑھ کر 21 ہوگئیں۔انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے صوبہ آچے میں پیش آنے والے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے مزید درجنوں افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

تیل کے کنوئیں میں لگی آگ کے شعلے 230 فٹ تک بلند ہوئے اور آگ نے کنوئیں کے قریب واقع تین رہائشی مکانات کو جلا کر خاکستر کردیا ہے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کنوئیں میں آگ اس وقت لگی جب مقامی لوگ کنوئیں سے تیل جمع کر رہے تھے۔ حکام نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ آگ تیل جمع کرنے والے کسی شخص کی طرف سے سگریٹ سلگانے کے نتیجہ میں لگی۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کنوئیں سے تیل جمع کرنے والے کئی افراد سگریٹ پی رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :