عمران خان کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو جائے گا؛ پی ٹی آئی کی حکومت آ بھی گئی تو وزیر اعظم عمران خان نہیں بلکہ کون ہو گا؟

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 13:43

عمران خان کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو جائے گا؛ پی ٹی آئی کی حکومت آ بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : معروف کالم نگار محمد بلال غوری کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھرپی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہو جائے گا اگر اگلی حکومت پی ٹی آئی کی آ بھی گئی تو وزیراعظم عمران خان نہیں ہوں گے بلکہ صادق سنجرانی یا عبدالقدوس بزنجو جیسا کوئی آدمی ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار محمد بلال غوری کا اپنے ایک کالم ’ عمران خان  سے پھر ہاتھ ہو جائے گا‘ میں کہنا ہے کہ قریبی حلقے بتاتے ہیں کہ اب عمران خان کے وزیراعظم بننے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔لیکن نہ جانے کیوں مجھے لگتا ہے کہ اس بار تحریک انصاف الیکٹیبلز کے زور پر انتخابات میں پہلے کی نسبت زیادہ نشستیں لینے میں تو کامیاب ہو جائے گی اور ممکن ہے کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف مل کر بنائیں اور اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگا دیا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان نہیں بلکہ کوئی عبدالقدوس بزنجو اور صادق سنجرانی جیسا شخص بنتا دکھائی دے رہا ہے گویا عمران خان کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو جائے گا۔