Live Updates

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جان کو خطرہ ، وزارت داخلہ نے اطلاع دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 13:46

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جان کو خطرہ ، وزارت داخلہ نے اطلاع دے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور اس ضمن میں وزارت داخلہ نے عمران خان کو اطلاع دے دی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لاہور پہنچتے ہی فوری طور پر انہیں ایک مراسلہ جاری کر دیاتھا جس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لیے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، عمران خان کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ لاہور میں اپنی سیاسی مصروفیات کو منسوخ کر یں اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مراسلہ موصول ہونے کےبعد عمران خان نے اپنا دورہ لاہور مختصر کر دیا ہے ، عمران خان جلسوں سے خطاب کیے بغیر ہی اپنا دورہ لاہور مختصر کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ اچانک دورہ منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک بڑی زبردست جوائننگ ہونے والی ہے ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا چودھری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات