دیرپا امن تنازعات کی وجوہات جاننے سے ملے گا، ملیحہ لودھی

جمعرات اپریل 14:21

دیرپا امن تنازعات کی وجوہات جاننے سے ملے گا، ملیحہ لودھی
نیویا رک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دیرپاامن کاراستہ تنازعات کی بنیادی وجوہات جاننے سے ملے گا۔

(جاری ہے)

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام شراکت داروں کو شامل کیاجاناچاہیے ،ْپائیدار امن تنازع کی نوعیت اور بنیادی وجوہات جاننے سے شروع ہوتا ہے۔۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ دیرپا امن اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتا جب تک مسائل کو مکمل طور پرسمجھا نہ جائے۔ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جن مسائل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ان میں غربت، غیرملکی قبضہ، بیرونی مداخلت، سیاسی اور معاشی ناانصافی، لسانی، قبائلی، مذہبی تنائو اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :