ثناء چیمہ کے علاج کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا ،ْ

نجی ہسپتال نے ثناء کے ایڈمٹ ہونے کی تردید کردی

جمعرات 26 اپریل 2018 14:21

ثناء چیمہ کے علاج کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا ،ْ
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) نواحی گاؤں منگووال میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کے علاج کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا اور نجی ہسپتال نے ثناء کے ایڈمٹ ہونے کی تردید کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں منگووال میں مبینہ طور پر رشتے داروں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے ،ْبعض ایسی دستاویز سامنے آئی تھیں کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ثنا چیمہ کئی روز نجی ہسپتال میں زیر علاج رہی۔

رشتے داروں نے بھی ثنا ء کو ہسپتال میں داخل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی طبعی موت واقع ہوئی جس کے ثبوت میں علاج معالجہ کے کاغذات بھی پیش کیے گئے تھے تاہم نجی ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز نے ثناء کے ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ اپریل کو ثناء چیمہ کو ہسپتال لایا گیااور مقتولہ کو قے کی دوائی دے کر جلد ڈسچارج کردیا گیا تھا ،ْایسی خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ ثناء ہسپتال سے علاج کراتی رہی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لڑکی کے والدین نے اطالوی سفارتخانے میں لڑکی کی طبعی موت کے کاغذات جمع کروائے تھے۔ عدالتی حکم پر ثناء چیمہ کی قبر کشائی کی گئی اور لاش سے نمونے لے کر فورنزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :