15سالہ لڑکی نے چار شادیاں کرلیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 13:52

15سالہ لڑکی نے چار شادیاں کرلیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : لاہور ہائیکورٹ میں ایک خاتون کے چار شوہر انصاف لینے پہنچ گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ اور گجرات سے تعلق رکھنے والے خالد ، صابر اور عاطف لاکھوں روپے کا چونا لگوانے کے باوجود بیوی کی تلاش میں دربدر گھُوم رہے ہیں۔ خالد نے موقف اختیار کیا کہ صبا شادی کے تین دن بعد لاکھوں کا زیور لے کر رفو چکر ہو گئی۔

(جاری ہے)

دوسرے شوہر نے بتایا کہ مصباح رانی چھ لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئی، جبکہ تیسرا شوہر ہونے کے دعوے دار عاطف نے کہا کہ بھاری مالیت کے زیورات لے کر چند روز میں ہی گھر سے بھاگ گئی۔ تینوں شوہروں کا کہنا ہے کہ ان کی مکار بیوی اب اپنے چوتھے خاوند کے ساتھ رہ رہی ہے، خود کو خاتون کا دوسرا شوہر کہنے والے شخص صابر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنی بیوی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ تینوں دعویداروں کی مبینہ بیوی نے مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔