پٹرولیم ڈپو سہالہ کے گرد و نواح میں غیرقانونی تعمیرات پر پابندی عائد

جمعرات 26 اپریل 2018 14:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر رورل وقار علی خان نے پٹرولیم ڈپو سہالہ اسلام آباد کے گرد ونواح میں غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی طرف سے جمعرات کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ پابندی سٹیشن کمانڈر ہیڈ کوآرٹر راولپنڈی لاگ ایریا کی طرف سے علاقہ میں غیر قانونی تعمیرات میں اضافے کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے عائد کی گئی ہے۔ یہ حکم نامہ فوری طورپر نافذ العمل تصور ہوگا اور 2 ماہ تک مؤثر رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق پابندی کے دوران غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، سزائیں اور جرمانے عائد کئے جائیں گے اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔