اوپن یونیورسٹی میں انٹیلیکچول پراپرٹی کے عالمی دن کے حوالے سے قومی سیمینار آئندہ ہفتے ہوگا

جمعرات 26 اپریل 2018 14:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے انٹیلیکچول پراپرٹی کے عالمی دن (26 اپریل) کے حوالے سے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں آئندہ ہفتے ایک قومی سیمینار منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے جو یونیورسٹی کی جانب سے عام آدمی میں تجارتی ملکیت کے حقوق ’’انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس‘‘ کا شعور بیدار کرنے کی ایک کوشش ہے۔

(جاری ہے)

تجارتی ملکیت کے حقوق کے بارے میں آگاہی منصفانہ تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کا لازمی حصہ ہے۔ یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی لیڈرشپ میں اہم قومی موضوعات پرآگاہی اورشعور بیدار کرنے کی سیریز شروع کررکھی ہے اورگذشتہ ساڑھے تین سال سے معاشرتی مسائل کے حل میں مثالی کردار ادا کرنے کے لئے تعلیمی اقدامات کر رہی ہے اور یہ سیمینار بھی ان کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :