نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں میلانیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی رونمائی

مومی مجسمہ 31 مئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائے گا، دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعدادکی آمدمتوقع

جمعرات 26 اپریل 2018 14:47

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی مادام تساؤ میوزیم میں رونمائی ہوئی، آئندہ ماہ مجسمہ واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائیگا۔مجسمے کی میلانیا ٹرمپ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جس کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد میوزیم آئے گی۔ مومی مجسمہ 31 مئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں 20 فنکاروں نے 3 ماہ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ وقت گزارا اور سابق ماڈل کا مکمل مجسمہ تیار کر لیا۔ وائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکرٹری سین سپائسر نے امریکی خاتون اول کے مجسمے کی رونمائی کی۔مجسمے کی میلانیا ٹرمپ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جس کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد میوزیم آئے گی۔ مومی مجسمہ 31 مئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائے گا۔