لندن میں اسکول کا گودام عالیشان بنگلے میں تبدیل ہونے کے بعد برائے فروخت

لندن اکیڈمی کے میدان میں بنگلہ دوشاندار بیڈ روم اوردیگرسہولیات سے آراستہ،قیمت12لاکھ پائونڈ مقرر

جمعرات 26 اپریل 2018 14:47

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) لندن کے نواحی علاقے بارن میں ماہرین تعمیرات نے پرانے اسکول کے ایک متروکہ گودام کو انتہائی عالیشان بنگلے کی شکل دیدی ہے۔بارن نامی یہ اسکول عرصہ ہوا بند ہوچکا ہے۔ مگر اسکا گودام اب بھی اکیڈمی کی زمین میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق بعض لوگوں نے ماہرین تعمیرات کی مدد سے اسے انتہائی جدید اور قابل دید شکل دیدی ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ایک ایسا ڈھانچہ جو کچھ عرصہ قبل ٹوٹا پھوٹا نظر آتا تھا اب اتنا خوبصورت ہوگیا ہے کہ ادھر سے گزرنے والے ہر شخص کی نظر بے اختیار اس پر پڑ جاتی ہے۔ سٹی آف لندن اکیڈمی کے میدان میں بنا ہوا بنگلہ 2شاندار بیڈ روم اور دوسری آسائشوں سے لیس اور12لاکھ پونڈ میں برائے فروخت ہے۔

متعلقہ عنوان :