ایران کو کبھی بھی ایٹم بم حاصل نہیں کرنے دینگے، فرانسیسی صدر

ایٹمی اسلحہ کا نیا معاہدہ کرنے کی اطلاعات مسترد،لیکن ایٹمی معاہدے میںتبدیلی بھی تسلیم نہیںکریں گے،ایران

جمعرات 26 اپریل 2018 14:47

ْ تہران/پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی ایٹم بم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ادھر ایران نے ایٹمی اسلحہ کا نیا معاہدہ کرنے کی اطلاعات مسترد کردیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایران کو ایٹمی اسلحہ حاصل کرنے سے روکنے کیلئے جو کچھ ہوسکا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو اس وقت نہ 5 سال میں نہ دس سال اور نہ ہی کبھی بھی اسے ایٹمی اسلحہ رکھنے کی اجازت دینگے۔ ادھر ایران نے ایٹمی اسلحہ کا نیا معاہدہ کرنے کی اطلاعات مسترد کردیں۔ ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کو تسلیم نہیں کرینگے۔ یا تو معاہدہ ختم ہوگا یا پھر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :