فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے مقدمے میں خاموش رہوں گا، ٹرمپ کے وکیل کا موقف

جمعرات اپریل 14:50

فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے مقدمے میں خاموش رہوں گا، ٹرمپ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن نے فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے مقدمے میں خاموش رہنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابقکوہن نے اس سلسلے میں ملکی آئین کی ایک ایسی شق کا حوالہ دیا ہے، جس کی رو سے کسی تفتیشی عمل میں بیان دینے سے گریز بھی کیا جا سکتا ہے۔ سٹورمی ڈینیئلز کا دعوٰی ہے کہ ان کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنسی روابط تھے۔ ٹرمپ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ تاہم کوہن یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی جیب سے ڈینیئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :