Live Updates

تعلیمی اداروں کے باہر غیر معیاری قلفیوں ،برف کے گولوں کی فروخت کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 26 اپریل 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) تعلیمی اداروں کے باہر غیر معیاری قلفیوں اور برف کے گولوں کی فروخت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گرمی بڑھتے ہی غیر معیاری مشروبات،قلفیوں اور برف کے گولوں کی فروخت جاری ہے ،تعلیمی اداروں کے باہر پابندی کے باوجود گھنائونا دھندہ عروج پر ہے جس سے بچے بچیاں اور شہری چھاتی گلے سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،اس صورتحال پر زون انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کے اہلکار ایکشن کرنے سے گریزاں ہے ،فوڈ اتھارٹی پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے باہر غیر معیاری قلفیوں اور برف کے گولوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات