پروین شاکر لیڈیز کلب کے زیر اہتمام خواتین کی محفل مشاعرہ کل منعقد ہو گی

جمعرات 26 اپریل 2018 15:00

فیصل آباد۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پروین شاکر لیڈیز کلب کے زیراہتمام خواتین کی محفل مشاعرہ کل جمعہ 27اپریل کو شام 7بجے پروین شاکر کمپلیکس میں منعقد ہو گی جس کی صدارت بیگم ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کریں گی جبکہ یاسمین حمید اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگی۔

(جاری ہے)

کلب کی ترجمان نے بتایاکہ ڈاکٹر ہاجرا تبسم نظامت کے فرائض انجام دیں گی۔انہوںنے بتایاکہ محفل مشاعرہ میں ڈاکٹر سعیدہ رشم،صوفیہ بیدار،نسیم صحرائی،گلفام نقوی،طاہرہ سرا،سعدیہ صفدر سعدی،عنبرین اشعر،ثمینہ رئیس نشیب،شکیلہ شام،ناز فاطمہ،بشری ناز،صفیہ حیات،شگفتہ ناز ودیگر خواتین شاعرات شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :