کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی آج سے شروع

جمعرات اپریل 15:00

سرگودھا۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) کاشتکاروں کو باردانہ کی تقسیم کا عمل آج 27اپریل سے شروع ہو گا۔ محکمہ مال،مارکیٹ کمیٹی کا عملہ مرکز خریداری گندم پر حاضر رہے اور باردانے کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرے غیر حاضر عملہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا طارق خان نیازی نے گندم خریداری مرکز شاہپور کے معائنہ کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز، تحصیلدار ملک سلیم اقبال، نائب تحصیلدار ملک منیر احمد، اے ایف سی ملک محمد اسلم، فوڈ انسپکٹر عمر حیات چدھڑ اور محکمہ مال کا عملہ موجود تھا اے ڈی سی جی نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور باردانے کے حقدار کاشتکاروں کی فہرستیں آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ پانچ دنوں میں تقریباً1635 کاشتکاروں کے ناموں کا اندراج کیا گیا ہے ان فہرستوں کے مطابق ایک ایکڑ اراضی پر8بوری باردانہ دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :