کھادوں اور جڑی بوٹیاں مار ادویہ کو ملا کر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں، زرعی ماہرین

جمعرات 26 اپریل 2018 15:10

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کھادوں اورجڑ ی بوٹیاں مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیاد ہ اورتکنیکی اورمعاشی حوالہ سے کھادوں کی صنعت میںجدت ہے فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کر نا پڑتاہے اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادو یہ کے بغیر کسانوں کی کھادپرکی گئی سرمایہ کار ی ضائع ہوجاتی ہے نئی اگنے والی بوٹیاںایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلدختم کی جاسکتی ہے بجائے ا س کے کہ ا س کو خوراک میں کمی لا کر کسی اورذریعے سے ختم کی جا ئے کیونکہ یہ دوائی پود ے کی بیرونی جلد میں داخل ہوکر اپنا اثردیکھاتی ہے بہت سی جڑی بوٹیاں کھادوں کے حصول کیلئے فصلوں کے پودوں سے بہتر مقابلے کی طاقت رکھتی ہے ا س لیے شروع کے چھڑ کائو میں کھاد کااستعمال پودوں کی قطار اورخاص کر پودے کے بیج کے قریب رکھیں تا کہ و ہ کھاد سے بھر پور استفاد ہ حاصل کر سکے کھادوںکازمین پر ساد ہ طریقہ سے چڑھائوکرنے سے جڑی بوٹیوں کااکثر ز یاد ہ فائد ہ حاصل ہوجاتاہے ،جڑ ی بوٹی اورکیڑ ے ما ر ادو یہ کو پود ے کے شروع کے دنوں میں چھڑ کاجاتا ہے ا گر چھڑ کا ئو کا وقت اورپودوں کے نکلنے کاوقت ایک ہو جا ئے اورمطابقت کا بھی کوئی مسئلہ نہ ہو تو کیڑ ے ما ر اورجڑی بوٹی مار ادو یہ کو کھاد میں ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے جڑی بوٹیوں کوختم کرنے اورفصل کو بہترخورا ک فراہم کر نے کا نظریہ کافی فروغ پاچکا ہے جڑی بوٹیوں پر قابو پالینا کیڑوں کے تدار ک کیلئے بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :