پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیفٹی اینڈ ہیلتھ کا عالمی دن پرسوں بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

جمعرات 26 اپریل 2018 15:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورکس) پرسوں ہفتہ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن ، محکمہ محنت و افرادی قوت سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام اہم شہروں میں خصوصی واکس، سیمینارز ، ورکشاپس ، کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

یہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں سرکاری و غیر سرکاری، نجی وصنعتی اور دیگر اداروں میں دوران ڈیوٹی اور فرائض کی سرانجام دہی کے اوقات میں اپنی جان و مال کے تحفظ اور صحت عامہ کی حفاظت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں مفت لٹریچر بھی تقسیم کیا جائے گا جس میں دوران کام سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات بھی نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :