کاشتکاروں کو رواں ہفتہ کے دوران باجرے کی کاشت کیلئے نہری علاقوں میں 6، بارانی علاقوں میں 5 کلو گرام فی ایکڑ بیج ڈالنے کی ہدایت

جمعرات 26 اپریل 2018 15:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو رواں ہفتہ کے دوران باجرے کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ نہری علاقوں میں 6کلو گرام اور بارانی علاقوں میں 5 کلو گرام فی ایکڑ بیج ڈالاجائے تاکہ باجرے کی بہترین پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوںنے بتایاکہ باجرہ موسم گرما میں جانوروں و پرندوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ماہ اپریل کے اختتام اور مئی کے آغاز پر باجرے کی فصل کاشت کرنے کی صورت میں پانی کی زیادہ ضرورت نہ رہتی ہے جو آبپاشی کی کمی برداشت کرنے سمیت کیڑے مکوڑوں کے حملوں کے خلاف بھرپور قوت مدافعت بھی رکھتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار باجرے کی فصل ہلکی میرازمین میں کاشت کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ باجرے کی کاشت کیلئے 2سے 3مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھراکرکے چھٹے کے ذریعے باجرے کی کاشت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :