کاشتکاروں کو کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی سے باندھنے کی بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ سے باندھنے کی ہدایت

جمعرات 26 اپریل 2018 15:11

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) گندم کے کاشتکاروںکو کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی سے باندھنے کی بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ سے باندھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار بھریوں کو باندھنے کیلئے پرالی یا اسی قسم کی ناڑ استعمال کریں اور کٹائی کے بعد بھریاں باندھنے میں کسی غفلت کامظاہر ہ نہ کریں تاکہ تھریشننگ کے دوران انہیں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے ۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ گند م کی کٹائی کے موقع پر غیر اقسام کے پودے نکالنے کا خاص خیال رکھا جائے اورجن علاقوں میں گزشہ ایام میں بارش ہو چکی ہے وہاںگندم کو اچھی طرح خشک ہونے کے بعد ہی کاٹنے کاعمل شروع کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر گندم کے دانے میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے زائد ہو تو اس صورت میں کاشتکاروں کو محکمہ خوراک یافلور ملز کو گندم کی فروخت میں دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اب جبکہ موسم خشک اور دھوپ کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیاہے لہٰذاکاشتکار مزید ایک دو روز گندم کی فصل کو خشک ہونے دیں اوراس کے بعد کٹائی و گہائی کاعمل شروع کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر موسم گرم وخشک ہو تو گہائی کے بعد گندم کو ایک دو دن کیلئے کھیتوں میں دن کے وقت کھلاچھوڑنا بھی مناسب ہے تاکہ دانوں میں پائی جانیوالی نمی کاخاتمہ ہو جائے تاہم رات کے وقت اسے ترپال یاپلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :