خطرناک امراض سے بچنے کیلئے کھانوں میں آئیوڈین ملے نمک کا استعمال یقینی بنایا جائے، ماہرین طب

جمعرات 26 اپریل 2018 15:11

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) آئیوڈین ملے نمک کی کمی انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے لہٰذا خطرناک امراض سے بچنے کیلئے کھانوں میں آئیو ڈین ملے نمک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کے ماہرین طب نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ محکمہ صحت کے ملازمین خصوصاً لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آئیوڈین ملے نمک کے استعمال سے متعلق پیغام کو گھر گھر پہنچائیں کیونکہ آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے گلہڑ کی بیماری سمیت پیدائشی نقائص گونگا و بہرہ پن، بھینگاپن ، چھوٹا قد، دماغی سستی اور دیگر امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آئیوڈین ملے نمک کے استعمال کو فروغ دیا جائے ،انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک کی پچاس فیصد سے زائد آبادی میں آئیوڈین کی کمی پائی جاتی ہے اور پیدا ہونے والے 72 فیصد بچے آئیوڈین کی کمی کے ساتھ زندگی کا سفر شروع کرتے ہیں ، انہوںنے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ صرف شمالی علاقہ جات اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں آئیوڈین کی کمی پائی جاتی ہے بلکہ حقیقت میں ملک کے تقریبا تمام علاقوں میں آئیوڈین کی کمی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ روزانہ استعمال ہونے والے نمک میں آئیوڈین شامل ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :