حکومت کاشتکاروں کو گندم کی مقررہ قیمت کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 26 اپریل 2018 15:11

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) موسمی تغیرات ، بے وقت بارشوں اور بعض دیگر وجوہات کے باوجود پیداواری تخمینہ کے مطابق گندم کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ گندم کی خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کی جانب سے مقررہ قیمت پر گندم کی فروخت یقینی بنائی جائے ، محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ گندم کی فصل پک کر تیار ہونے میں تاخیر کی وجوہات میں مارچ و اپریل میں درجہ حرارت میں کمی، مختلف علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری سے فصل کا گرنا اور نقصان شا مل ہے ، انہوںنے کہا کہ حکومت کاشتکاروں کو گندم کی مقررہ قیمت کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی گندم کسی مڈل مین کو کم قیمت پر فروخت کرنے کے بجائے محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر مقررہ قیمت 1300روپے فی 40کلو گرام پرگندم کی فروخت یقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی قسم کی مشکل ، پریشانی یاشکایت کی صورت میں اعلیٰ حکام کے موبائل فون نمبرز پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :