فورڈ کا شمالی امریکا کے لئے اپنے کئی ماڈلز کی پیداوار روک دینے کا اعلان

جمعرات 26 اپریل 2018 15:24

فورڈ کا شمالی امریکا کے لئے اپنے کئی ماڈلز کی پیداوار روک دینے کا اعلان
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) امریکی کارساز ادارے فورڈ نے شمالی امریکا کے لئے اپنی چھوٹی گاڑیوں کے کئی ماڈلز کی پیداوار روک دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فورڈ کے مطابق کمپنی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں توقع کے برخلاف خاطر خواہ منافع ہونے کے باوجود خراجات میں کمی کے لئے شمالی امریکا کے لئے اپنی چھوٹی گاڑیوں کے کئی ماڈلز کی پیداوار ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،فورڈ کے مطابق ان کا منصوبہ 2022 تک ادارے کے اخراجات میں 25.5 بلین ڈالر کمی لانا ہے۔

اسی طرح اس عرصہ میں کیپیٹل سپنڈینگ کو بھی34 بلین ڈالر سے کم کر کے 29بلین ڈالر پر لانا ہے۔ فورڈ کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.7 بلین ڈالر کی خالص آمدنی ہوئی جو کہ گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے 9.0 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح آمدنی یا ریونیو میں 7.2 فیصد سی42.0 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ شمالی امریکا میں فورڈ کو اپنے ماڈلز،فیایسٹا،فیوژن اور فوکس کی سیل میں کمی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :