نسان موٹرز کا چین میں آئندہ پانچ سال میں 20 الیکٹرک کار ماڈلز متعارف کرانے کا اعلان

جمعرات اپریل 15:24

نسان موٹرز کا چین میں آئندہ پانچ سال میں 20 الیکٹرک کار ماڈلز متعارف ..
تیا نجین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) جاپانی کار ساز ادار ے نسان نے آئندہ پانچ سال میں چین میں اپنی 20 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نسان نے یہ اعلان بیجنگ میں جاری انٹرنیشنل آٹو موٹیو شو میں کیا ہے ،انھوں نے کہاکہ نسان آئندہ پانچ سال میں چین میں اپنی 20 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائے گا جس سے نسان چین میں ایک نئے دور کا آغاز کریگا۔

موٹر شو میں نسان نے چین میں بنائی گئی اپنی پہلی الیکٹرک کار بھی متعارف کروائی جو کہ فضائی آلودگی بالکل پیدا نہیں کرتی یعنی زیرو ایمیشن ہے اوراس کی رفتار 338 کلو میٹر تک ہے۔انھوں نے بتایا کہ یہ گاڑی رواں سال کی دوسری ششماہی میں فروخت کے لئے مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق گذشتہ سال نسان کی1.5 ملین گاڑیاں چین میں فروخت ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :