عمران علی نے شہباز شریف کا داماد بننے کے بعد کتنی جائیداد بنائی؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 14:35

عمران علی نے شہباز شریف کا داماد بننے کے بعد کتنی جائیداد بنائی؟ حیران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ عمران علی جو کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد ہیں ان کی جائداد سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا داماد بننے سے پہلے 2003ء میں عمران علی کے والد کی شاہ عالمی مارکیٹ میں دو دکانیں تھیں۔

اور شہباز شریف کے داماد بننے کے بعد ان کے 3 شاپنگ پلازہ بن گئے۔جب کہ ایک 22 منزلہ علی ٹریڈ سنٹر ہے۔اوراس کے علاوہ 20منزلہ علی ٹاوراور حسین کمپلکس بھی ہیں۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان بنا ہی ان لوگوں کے لیے ہے۔کیونکہ صرف 3دکانیں رکھنے والے اب 3 پلازوں کے مالک بن گئے ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: