زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، شہباز شریف

جمعرات 26 اپریل 2018 15:26

زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے نام پر دھرنے دے کر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا ہے، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، ان دونوں نے خیبرپختونخواہ اور سندھ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابترصورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن)نے روز اول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔