فیصل آباد ‘ٹریفک کے المناک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ‘ 2 زخمی

جمعرات 26 اپریل 2018 15:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) فیصل آباد میں ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جڑانوالہ لاہور روڈ پر مرغیوں والے ڈالے اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ دو افردا زخمی بھی ہوئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پچیس سالہ محمود اور چالیس سالہ نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔…