ایل او سی میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری شہید

شہید ہونے والوں میں وٹالہ گاؤں کے محمد رفیق ولد محمد شریف اور وزیر ولد اللہ رکھا شامل

جمعرات 26 اپریل 2018 15:28

ایل او سی میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی ..
بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) بھارتی فورسزنے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہید اور دو افراد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں وٹالہ گاؤں کے محمد رفیق ولد محمد شریف اور وزیر ولد اللہ رکھا شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے محمد عثمان اور جنت بی بی کو فوری طور پر سول ہسپتال برنالہ منتقل کیا ،ْ جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی اور بعد میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرمنتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر چوہدری گفتار نے بھی بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بھارت کی جانب سے صبح 6 بجے سے فائرنگ کی گئی ۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی وقار احمد نور جو اس ہی وقت برنالا سے واپس آئے تھے ،ْنے بھارتی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کی جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد بھارتی توپیں خامو ش ہوگئیں ۔