اوپن یونیورسٹی میں "انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس " پر قومی سمینار آئندہ ہفتے منعقد ہوگا

جمعرات اپریل 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ ،ْ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے انٹیلیکچول پراپرٹی کے عالمی دن کے حوالے سے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں آئندہ ہفتے ایک قومی سیمینار منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے جو یونیورسٹی کی جانب سے عام آدمی میں تجارتی ملکیت کے حقوق "انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس "کا شعور بیدار کرنے کی ایک کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

تجارتی ملکیت کے حقوق کے بارے میں آگاہی منصفانہ تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کا لازمی حصہ ہے۔یونیورسٹی نے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی لیڈرشپ میں اہم قومی موضوعات پرآگاہی اورشعور بیدار کرنے کی سیریز شروع کررکھی ہے اورگذشتہ ساڑے تین سال سے معاشرتی مسائل کے حل میںمثالی کردار ادا کرنے کے لئے تعلیمی اقدامات کررہی ہے اور یہ سمینار بھی ا،ْن کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :