موجودہ حکومت آزاد خطہ میں میگا پر اجیکٹس شروع کر کے عوامی مسائل حل کر رہی ہے ،ْسردار فاروق سکندر

حکومتی اقدامات سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہیں ،مخالفین کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، بلا امتیاز تعمیر و ترقی کا سفر جار ی رہے گا ،ْوزیر مال آزاد کشمیر

جمعرات 26 اپریل 2018 15:28

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکند ر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آزاد خطہ میں میگا پر اجیکٹس شروع کر کے عوامی مسائل حل کر رہی ہے عوام دوست حکومتی اقدامات سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہیں متاثرین کنٹرول لائن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر ہوں گئے سابقہ دور حکومت میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملاہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبے عوام کے سامنے ہیں میرٹ اور گڈ گورننس کو قائم رکھا کسی کے ساتھ امتیازی برتائو نہیں برتاپارٹی کارکنان جماعت کا اثاثہ ہیں ہماری حکومت پسند و ناپسند کی قائل نہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر کے کشمیریوں کے حقو ق کی ترجمانی کی موجودہ حکومت بجٹ کا کثیر حصہ متاثرین کنٹرول لائن اور ترقیاتی منصوبہ جات پر خرچ کر رہی ہے مخالفین کو ہمارے ترقیاتی منصوبے برداشت نہیں ہو رہے مخالفین کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا بلا امتیاز تعمیر و ترقی کا سفر جار ی رہے گا حکومت شعبہ صحت ، تعلیم ، برقیات سمیت سڑکوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں پسماندہ علاقوں کے مسائل حل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہا ر انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا عرصہ اقتدار عوام کے سامنے ہے خطہ میں تعمیر و ترقی کا سفر وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں جاری رہے گا فنڈز کی بر وقت ریلز سے ترقیاتی منصوبہ جات بروقت مکمل ہو ں گے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے کام کے معیار پر کوئی کمپرئومائز نہیں کرینگے کارکنان (ن )لیگ راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد و منظم ہیں (ن) لیگ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ عوام کا منتخب نمائندہ ہوں سیاست کا محور و مرکز صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے عوام کے حقوق کی ہر جگہ ترجمانی کروں گا ٍکشمیری عوام نے لاکھوں شہادتیں اور قربانیں دے کر ایک تاریخ رقم کر دی ہے ان کی یہ شہادتیں و قربانیں رئیگاں نہیں جائیں گی انشااللہ کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔