Live Updates

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نےکیس جیتنےکا کریڈٹ عمران خان کودےدیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 اپریل 2018 14:53

پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نےکیس جیتنےکا کریڈٹ عمران خان کودےدیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) :تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے کیس جیتنے کا کریڈٹ عمران خان کو دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ پانچ سال کی جدوجہد رنگ لے آئی، عمران خان کی سپورٹ ساتھ نہ ہوتی توکیس جیتنا شاید مشکل ہوتا۔ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماؤں کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ کیس جیتنے کا سارا کریڈٹ میرے لیڈرعمران خان کوجاتا ہے۔خواجہ آصف کوکہا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں ۔نہ ڈرے گا، نہ جھکے گا ۔آپ کا مقابلہ کروں گا۔آج ثابت کردیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف پارلیمنٹ میں جملے کسے اور توہین کی تھی۔ میں اس دن ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ خوجاہ آصف کو پارلیمنٹ سے اٹھا کرباہر پھینک دوں گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور خواجہ آصف دونوں غدار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات