عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کی اساس ہے،آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں قادیانیوں کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے۔ جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا قاضی محمود الحسن کا عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب۔

جمعرات 26 اپریل 2018 15:30

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کی اساس ہے۔آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں قادیانیوں کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے۔تحفظ ختم نبوت کے لیے ہر مسلمان جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے ۔آزاد کشمیر کے آئین میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت کی حیثیت سے ووٹر لسٹوں میں اندراج کیا جائے۔

چھ فروری 2018کی بار ہویں آئینی ترمیم کی روشنی میں ضروری قانون سازی کی جائے۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ بنانے میں غیر مسلم قادیانیوں کاکردا رہے۔ اطاعت رسول ﷺمیں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔سیرت طیبہ کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہارجنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا قاضی محمود الحسن نے عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آزاد ریاست میںبے حیائی ،فحاشی و عریانی کی اشاعت اور فرقہ ورانہ سرگرمیاں تحریک آزادی کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔دینی مدارس خوانگی کی شرح میں گراں قدر اضافہ میں مصروف ہیں ۔قرآن کریم ناظرہ اور سیرت النبی کو لازمی مضمون کے طورپر نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ ۔تحریک آزادی کشمیر کے خلاف بھارتی مہم کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ۔

حکومت پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی ثقافت ا سلامی تعلیمات کے تابع ہے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت ایمان کی اساس ہے ۔ ۔انہوں نے کاکہا حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے مسئلہ ختم نبوت کے حوالہ سے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔حکومت انتخابی وعدوں پر عمل کررہی ہے۔جس پر ہم اس حکومت کے شکر گزار ہیں ۔