مظفرآباد میں طالب علم کا قتل،جامعہ کشمیر میںآج تدریسی عمل معطل رہے گا،، ترجمان

جمعرات 26 اپریل 2018 15:30

مظفر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں گزشتہ رات طالب علم کے قتل کے بعد امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی تجویز پر آج 27اپریل بروز جمعہ یونیورسٹی میں چھٹی ہو گی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ جبکہ گذشتہ روز جمعرات کو بھی یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں نہیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :