سابق ناظم اعلیٰ تعلیم سعیدہ گیلانی نے 9 تعلیمی اداروںکی 0 30 سے زائد مستحق طالبات میں کتب تقسیم کر دیں

جمعرات اپریل 15:30

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) سابق ناظم اعلیٰ تعلیم سعیدہ گیلانی نے 300سے زائد طالبات میں کتب تقسیم کر دیں،9تعلیمی اداروں کی مستحق طالبات کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ،دل لگا کر پڑھنے کے عزم کا اظہار ،دارالحکومت مظفرآباد شہر کے تعلیمی اداروں کے علاوہ برارکوٹ ،نور پور نکراں سمیت تقریباً 9سکولوں میں اپنی جانب سے مستحق طالبات میں کتب تقسیم کیں ،سابق ناظم اعلیٰ تعلیم نے گزشتہ برس بھی سیکڑوں طالبات میں اپنی جانب سے کتب اور ضروری سامان فراہم کیا ،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے متعدد تعلیمی اداروں کی طالبات غربت کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتیں ،انھوں نے کہا کہ مردوں سے زیادہ خواتین کی تعلیم ضروری ہے کیوں کہ ایک خاتون کے ہاتھوں میں قوموں کا مستقبل ہوتا ہے ،اس نے بحیثیت ماں ،بہن ،بیٹی نئی نسل کی فکری تربیت کرنا ہوتی ہے ،اس موقع پر سعیدہ گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی جانب سے مستحق طالبات کی معاونت جاری رکھیں گی ،کتب ملنے کے بعد مستحق طالبات فرط جذبات سے خوش نظر آئیں اور دل کھول کر دعائیں دیں۔

متعلقہ عنوان :