سوات پولیس کی پانچ ماہ کی کارکردگی،

166 اشتہاریوں سمیت 1257 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 26 اپریل 2018 15:36

سوات ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواء صلاح الدین محسودکے احکامات کی روشنی میںڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات واحدمحمودکے ہدایت پر ضلع بھر میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے اورجرائم پیشہ افرادکے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں سپیشل پولیس کمانڈوز ،ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس کمانڈوزسمیت لیڈیز پولیس سکواڈ،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کے اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔

ضلعی پولیس آفس کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او واحد محمود کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں گزشتہ 5مہینوں سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔گذشتہ پانچ ماہ کے دوران ضلع بھر میںسرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی جامع تلاشی لی گئی،گزشتہ 5مہینوںمیں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 1257جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکیاگیاجن میں166اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیںجبکہ جرائم پیشہ افرادسے اسلحہ ایمونیشن جس میںکلاشنکوف22عدد،رائفل24عدد،بندوق112عدد، پستول301 عدد،کارتوس7949عدداور37کلوگرام بارودشامل ہیںبرآمدکئے گئے ہیں،کرایہ داران ایکٹ میں792ایف آئی آر ،ہوٹل ایکٹ میں76ایف آئی ار،بس اڈہ ایکٹ16ایف آئی ار درج کئے گئے ہیں،جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے 508.190 کلو گرام چرس ،ہیرو ئن 18.910گرام،1356لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔علاقے میں آئس سمگلروں کے خلاف بھی آپریشن کیاگیا۔ 3 ایم پی او کے تحت علاقے میں موجود تمام منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا۔