معذوروں کیلئے شروع کئے گئے تربیتی پروگرام کا مرحلہ تین ماہ تک بڑھایا جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ

جمعرات اپریل 15:36

پاراچنار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) پاراچنارکے عوامی حلقوں نے فاٹا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کرم ایجنسی کے معذوروں کیلئے کمپیوٹر ،،موبائل فون اور ٹیلرنگ کے شعبوں میں تربیتی کورس کے اہتمام کوقابل ستائش قراردیاہے اور مذکورہ تربیتی پروگرام کو تین ماہ تک بڑھانے اور کورس کے اختتام پر معذوروں کو لیپ ٹاپ،سلائی مشین اور اپنے روز گار شروع کرنے کیلئے مالی تعاون کابھی مطالبہ کیاہے،ملک کے دور آفتادہ علاقہ کرم ایجنسی کے معذور میل اور فی میل کیلئے فاٹا ڈویلپمنٹ پروگرام نے تربیتی پروگرام شروع کیا ہے تربیتی پروگرام پاراچنار اور صدہ کے دو سنٹروں میںمعذوروں کیلئے جاری ہیں جس میںسلائی کڑئی کے چالیس معذورخواتین ،تیس کمپیوٹراورتیس موبائل فون کی رپیئرنگ کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :