جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم کی دوبارہ دوما آمد

ماہرین نے دوما پہنچ کر مختلف مقامات سے مبینہ گیس حملوں کے شواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 15:36

دوما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) عالمی سطح پر کیمیکل ہتھیاروں کی پابندی کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے او پی سی ڈبلیو کے ماہرین نے گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر شامی قصبے دوما کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ ماہرین رواں مہینے کے اوائل میں دوما پر مبینہ طور پر کیے گئے حملوں کے بعد گئے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر وہاں گئے ہیں تاکہ گیس حملوں کی تفتیش کی جاسکے۔

اس ادارے کے ماہرین دوما پہنچ کر مختلف مقامات سے مبینہ گیس حملوں کے شواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ شامی معاملات پر نگاہ رکھنے والے مبصرین کے مطابق دوما پر کیمیکل حملہ مبینہ طور پر شامی صدر بشار الاسد کی حکومت نے کیا تھا۔ اس حملے کے جواب میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے شام کے مختلف مقامات پر گزشتہ ویک اینڈ پر میزائل اور فضائی حملے کیے تھے۔