برسلز میں شام کے لیے منعقدہ دوروزہ ڈونرز کانفرنس ختم، توقع سے کم امداد جمع

چھ ارب ڈالر جمع کرنے کی توقع ظاہر کی تاہم صرف ساڑھے چار ارب ڈالر جمع ہوسکے، منتظمین کی گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 15:36

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) برسلز میں شام کے لیے جاری دوروزہ ڈونر کانفرس اختتام پذیر ہوگئی ہے جبکہ 2018ء کے دوران شام کی مالی امداد کے سلسلے میں توقع سے کم امدادی وعدے سامنے آئے ۔ برسلز میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں منتظمین نے چھ ارب ڈالر جمع کرنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی کانفرنس کے بعد اقوام متحدہ کے ریلیف ادارے کے سربراہ مارک لوکاک نے بتایا کہ شرکاء کی جانب سے تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر کے وعدہ سامنے آئے ہیں۔

جرمن حکومت نے اس کانفرنس میں ایک ارب یورو دینے کا اعلان کیا۔ یورپی یونین کے مطابق وہ سالانہ امداد کے حجم کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔ یونین کی جانب سے 560 ملین یورو کی امداد دی جاتی ہے۔ برطانیہ نے 280 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔